بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے مقبوضہ شہر حیفا کے جنوب میں واقع فوجی اڈے "مشمار ہاکارمل" کو لاتعداد میزائلوں، راکٹوں اور خودکش ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے زور دے کر کہا کہ اس کے مجاہدین نے یہ کاروائی امام خامنہ ای کے خون کا بدلہ لینے اور لبنانی قوم اور سرزمین کے تحفظ کی غرض سے، سرانجام دی ہے۔
لبنان کی اسلامی مقاومت نے اپنے بیان میں واضح کیا صہیونی ریاست کی جارحیتوں کے تسلسل اور مقاومت کے کمانڈروں اور نوجوانوں پر مسلسل دہشت گردانہ حملے کے مقابلے میں ہمارا اپنے دفاع کا حق محفوظ ہے۔
حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس کی کاروائیاں جائز دفاع کے زمرے میں آتے ہیں چنانچہ متعلقہ اہلکاروں اور اداروں سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ لبنانی سرزمین پر مشترکہ امریکی-صہیونی جارحیتوں کا سد باب کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ